English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی کے خلاف کانگریس نے کھولا محاذ ، ملک گیر پیمانہ پر speakforDemocracy تحریک چلانے کا اعلان

share with us
Congress campaign Speak Up For Democracy

:26جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع)راجستھان میں بی جے پی کی طرف سے سر عام ارکان اسمبلی کی خرید فروخت کر کے حکومت گرانے کی سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کی طرف سے آج #SpeakUpForDemocracy ہیش ٹیگ کے ساتھ تحریک چلائی جا رہی ہے۔ اس تحریک کے تحت کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں کہا گیا ہے، ’آئیے #SpeakUpForDemocracy کی تحریک میں شامل ہو کر جمہوریت کی بقا کے لئے آواز اٹھائیں۔

راہل گاندھی نے جس ویڈیو کو ٹوئٹ کیا ہے اس میں ظاہر کیا گیا ہے کہ ایک طرف ملک کورونا ملک کورونا وائرس کی وبا سے جدوجہد کر رہا ہے اور دوسرے طرف بی جے پی منتخب شدہ حکومتوں کو گرانے کی شرمناک حرکت اور سازش میں مصروف ہے۔ بی جے پی اپنی حرکتوں سے جمہوریت کو برباد کر رہی ہے۔ ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ 2018 میں راجستھان کے عوام نے کانگریس کو اکثریت فراہم کی تھی لیکن کانگریس کی حکومت کے خلاف بی جے پی سازش کر رہی ہے۔

ویڈیو میں مزید کہا گیا ہے کہ مدھیہ پردیش میں بھی عین اسی طرح بی جے پی نے کانگریس کی منتخب شدہ حکومت کے خلاف سازش رچی تھی۔ ویڈیو میں کانگریس کی طرف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بی جے پی کو منتخب شدہ حکومت کے خلاف اس طرح کی حرکتوں کو بند کرنا چاہیے اور عوام سے اپیل ہے کہ جمہوریت کے لئے آگے آئیں اور اپنی آواز بلند کریں۔

وہیں کانگریس پارٹی کی جانب سے ٹوئٹ کر کے کہا گیا، ’’2018 کے اسمبلی انتخابات میں راجستھان کے عوام نے کانگریس پارٹی پر اعتماد ظاہر کیا تھا۔ لیکن بی جے پی مینڈیٹ کی بے حرمتی کر کے جمہوری عمل سے منتخب ہونے والی حکومت کو گرانے کی سازش رچ رہی ہے۔ ہمارے ساتھ #SpeakUpForDemocracy سے جڑ کر جمہورت کے لئے اپنی آواز بلند کیجئے۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا